11 جنوری 2015 - 05:05
کوبانی پر داعش کے خلاف بارہ فضائی حملے

امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے ترک سرحد کے قریب واقع شام کے علاقے کوبانی میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہ فضائی حملے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں تکفیری گروہ داعش کی پندرہ عسکری پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ داعش کے زیر قبضہ ایک عمارت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ ایک امریکی فوجی کے بیان کے مطابق شام میں حسکہ کے مقام پر داعش کی دو اہم تنصیبات کو بھی تباہ کیاگیاہے۔ ادھر عراق میں بھی اربیل شہر کے قریب داعش کے زیرقبضہ ایک پل اور رمادی کے قریب داعش کے عسکریت پسندوں کی دو گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

.......

/169